ہوم » ویڈیو » وسطی ہندوستان

بھوپال میں آج سے دو روزہ کورونا جائزے کا آغاز، کورونا کے خاتمہ کے لئے پورے ضلع کا ہوگا ہیلتھ سروے

بھوپال میں کورونا کے خاتمہ کے لئے آج سے دو روزہ خصوصی مہم کا آغاز ہوگا ۔ کورونا کے خاتمہ کے لئے یوں تو پورے ضلع میں خصوصی مہم چلائی جائے گی لیکن اس کا آغاز شہر کی اکاون گھنی بستیوں سے کیا جائے گا۔پہلے حصے میں سروے دوسرے حصے میں اسکریننگ اور تیسرے حصے میں سمپلنگ کا کام کیا جائے گا۔ وہیں مدھیہ پردیش میں کورونا مریضوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ دیررات سے اب تک صوبہ میں کورونا کے انچاس نئے معاملے سامنے آچکے ہیں۔۔ مدھیہ پردیش میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بارہ ہزار سات سو باسٹھ ہوگئی ہے۔کورونا سے ابتک پانچ سو تینتالیس لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ کورونا بیماری سے صوبہ میں ابتک نوہزار سات سو ستانوے لوگ صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

وسطی ہندوستان| News18 Urdu | Jun 27, 2020 02:08 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین
corona virus btn
corona virus btn
Loading