مدھیہ پردیش : اردو اسکولوں کی گھٹتی تعداد اور حکومت کی عدم توجہی پر محبان اردو نے کیا ناراضگی کا اظہار
مدھیہ پردیش میں اردو اسکولوں کی گھٹتی تعداد اور حکومت کی عدم توجہی پر محبان اردو نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ انیس سو چھپن میں جس مدھیہ پردیش میں اردو اسکولوں کی تعداد پانچ سو اٹھہتر تھی اب وہاں پر اردو اسکولوں کی تعداد سمٹ کر ایک سو انتیس ہوگئی ہے۔ اردو اسکولوں میں اساتذہ کی کمی اور کتابوں کی عدم دستیابی کو لیکر محبان اردو نے صوبہ میں اپنا خصوصی سروے شروع کیا ہے۔