ہوم » ویڈیو » وسطی ہندوستان

بھوپال مساجد کمیٹی میں غبن کا معاملہ، کرائم برانچ نے شروع کی جانچ

بھوپال مساجد کمیٹی اور تنازعہ کا چولی دامن کا ساتھ رہا ہے ۔ کبھی مساجد کمیٹی میں آئمہ وموزنین کی تقرری کو لیکر تو کبھی عہدیداران کے ذریعہ اختیارات کا غلط استعمال تو کبھی آئمہ وموزنین اور ونڈرسسٹم کے نفاذ کو لیکر کئی کئی ماہ تک آئمہ وموزنین کی تنخواہوں سے محرومی کا معاملہ سامنے آتا رہا ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے جب مساجد کمیٹی میں لاکھوں کے غبن کی شکایت تھانہ کرائم برانچ میں کی گئی ہے ۔ مساجد کمیٹی کے سابق سکریٹری اور کانگریس کا الزام ہے کہ محکمہ اقلیتی بہبود کے ذریعہ قانون کو بالائے طاق رکھ کر مساجد کمیٹی کا چارج ایسے شخص کو دیا گیا ہے جو اس کا اہل نہیں ہے ۔نااہل لوگوں کی تقرری کا شاخسانہ یہ ہے کہ مساجد کمیٹی کے ذریعہ بڑے عہدیداروں کو تو ہرماہ پابندی سے تنخواہیں ادا کی جا رہی ہیں لیکن آئمہ وموزنین اپریل سے تنخواہ سے محروم ہیں۔

وسطی ہندوستان| News18 Urdu | Aug 07, 2021 05:58 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین