ہوم » ویڈیو » وسطی ہندوستان

سوچھتا جائزے 2020 میں اندور چوتھی بار ہندوستان کا سب سے صاف ستھرا شہر

مرکزی حکومت کی جانب سے صفائی کے حوالہ سے کئے گئے قومی سطح کے’سوچھ سرویکشن 2020‘میں مدھیہ پردیش کے اندور کو پہلا، گجرات کے سورت کو دوسرا اور مہاراشٹرا میں نوی ​​ممبئی کو تیسرا مقام دیا گیا ہے۔ مرکزی رہائشی اور شہری امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے جمعرات کے روز یہاں ’سرویکشن2020‘ کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صفائی کے حوالہ سے لوگوں کے اندر شعور کی بیداری میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اس کا اثر پورے ملک میں نظر آرہا ہے۔ صفائی کے سروے میں لگاتار چوتھے سال اندور پہلے نمبر پر رہا۔ صنعتی شہر سورت دوسرے اور نوی ممبئی تیسرے نمبر پر رہا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی کو دریائے گنگا کے کنارے ایک صاف ستھرا شہر قرار دیا گیا۔ چھاؤنی شہروں میں جالندھر چھاؤنی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

وسطی ہندوستان| News18 Urdu | Aug 20, 2020 03:57 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین
corona virus btn
corona virus btn
Loading