ہوم » ویڈیو » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش میں کورونا کا قہر جاری ، بھوپال اور اندور میں رات کے کرفیو کا کیا جا سکتا ہے نفاذ

مدھیہ پردیش میں کورونا کے بڑھتے معاملوں نے حکومت کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے کورونا جائزہ میٹنگ میں آٹھ مارچ تک کمی نہیں آنے پر بھوپال اور اندور میں رات کے کرفیو کے نفاذ کا اشارہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں یکم فروری کو ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک سو اکیاون درج کی گئی تھی مگر اب یومیہ طور پر کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر ساڑھے چار سو سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں ریاست میں کورونا چارسو ستاون نئے معاملے درج کئےگئے ہیں ان میں اندور میں ایک سو چھیہتر اور بھوپال میں کورونا کے ستہتر معاملے شامل ہیں ۔

وسطی ہندوستان| News18 Urdu | Mar 06, 2021 09:06 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین