ہوم » ویڈیو » وسطی ہندوستان

بی جے پی لیڈر پر عصمت دری کا الزام، خاتون کو جوس دیا اور وہ ہوش کھو بیٹھی، پھر بنایا ویڈیو

مدھیہ پردیش پولیس نے جبلپور سے بی جے پی یُوا مورچہ کا منڈل صدر راجیش شریواستو کو ایک خاتون کی عصمت ریزی اور بلیک میل کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب خاتون نے اپنے شوہر کے ہمراہ وومین پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا اور شریواستو کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔جبلپور پولیس کے مطابق ، اس خاتون کا شریواستو سے تعارف ہوا جو اکثر اس کے گھر آتا تھا جبکہ اس کا شوہر جو ایک سرکاری ملازم ہے وہ کام کے لئے باہر رہتا تھا۔ اس خاتون نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ایک دن ، ملزم نے جوس پیش کیا تھا اس نے اس کو پینا شروع کیا جس سے وہ ہوش کھو بیٹھی اور اسے شریواستو نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اورویڈیو بنا کر بلیک میل کررہا تھا۔۔بی جے پی یُوا مورچہ کا منڈل صدر راجیش شریواستو متاثرہ خاتون کے شوہر کو میسیج کرکے دس لاکھ روپئے کا مطالبہ کررہا تھا۔

وسطی ہندوستان| News18 Urdu | Mar 30, 2021 01:41 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین