جعفرآباد میں زبردست احتجاج جاری: سیکورٹی کے سخت انتظامات، میٹرو اسٹیشن بند
دہلی کے جعفرآباد میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کے مد نظر دہلی میں کئی میٹرو اسٹیشن بند کر دیے گئے ہیں ۔ جعفرآباد۔موج پور ، بابر پور میٹرو ریل اسٹیشن بند ۔ تینوں اسٹیشنوں پر میٹرو ٹرین نہیں رُک رہی ہے۔ جعفرآباد میں زبردست احتجاج جاری ہے۔جعفرآباد میٹرو اسٹیشن کے قریب خواتین بڑے پیمانے پر احتجاج کر رہی ہیں ۔گزشتہ روز افراتفری کا ماحول پیدا ہوا تھا ۔بی جے پی کے تین لیڈر اپنے حامیوں کے ساتھ پہنچے تھے ۔اور اشتعال انگیز نعرے ب؛ند کئے تھے۔اسی بیچ دونوں طرف سے پتھر بازی بھی ہوئی ۔جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس کو مجبورا آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے ۔کافی دیر کے بعد ہنگامہ تھما تھا۔ بڑی تعداد میں سکیورٹی جوان تعینات علاقے میں کیے گئے ہیں ۔