Parliament Session: راہل گاندھی نے لکھیم پور معاملے پر تحریک التوا کا دیا نوٹس
لکھیم پور کھیری سانحہ پر اپوزیشن نے ایوان میں بحث کا مطالبہ کیا ہے۔ اسی ضمن میں کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اس معاملے پر اپنی بات رکھنے کے لئے لوک سبھا میں نوٹس دیا ہے۔ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ مرکزی وزیر مملکت اجے مشرا کو برخاست کیا جائے۔