ہماچل پردیش: کانگریس کا مہنگائی اور بے روزگاری سے متعلق اسمرتی ایرانی کے خلاف احتجاج
ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات سے قبل مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی آج ہماچل پردیش پہنچیں، جہاں انہیں کانگریس کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ کانگریس نے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور انہیں کالے جھنڈے دکھائے۔