ملک میں کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل اضافہ، کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل
ملک میں کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق، گزشتہ گھنٹے میں 2593 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس طرح سے حکومت کی جانب سے ایک بار پھرکورونا وائرس کی گائڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ وہیں حکومت کی جانب سے کورونا وبا پر قابو پانے کے لئے 187 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔