جھارکھنڈ : سی اے اے کی حمایت میں ریلی کے دوران پتھراو ، کرفیو نافذ ، ٹرینیں بھی متاثر
شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں جھارکھنڈ میں ایک ریلی نکالی گئی تھی ، جس میں بحث و مباحثہ کے دوران پتھراو کے واقعات پیش آگئے ، جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ۔ اس واقعہ کے بعد اب لوہر دگا میں کرفیو نافذ کردی گئی ہے ۔ اس واقعہ کے بعد ریلوے خدمات پر بھی اثر پڑا ہے ۔ تاہم حالات فی الحال قابو میں ہیں ۔