ہوم » ویڈیو » شمالی ہندوستان

کیا لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے سے دوسروں کو تکلیف ہوتی ہے؟

الہ آباد میں فجر کی اذان لاؤڈ اسپیکر سے دینے پر پابندی لگائے جانے کے بعد پولیس انتظامیہ نے پہلی بار اپنا آفیشیل بیان جاری کیا ہے ۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ الہ آباد یونیورسٹی کی وائس چانسلر سنگیتا سری واستؤ کی شکایت پر قدم اٹھاتے ہوئے فجر کی اذان لاؤڈ اسپیکر سے دینے پر روک لگا دی گئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست کے چار اضلاع الہ آباد ، فتح پور ، کوشامبی اور پرتاپ گڑھ میں رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر روک لگا دی گئی ہے ۔ الہ آباد کے انسپکٹر جنرل کوندر پرتاپ سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فجر کی اذان لاؤڈ اسپیکر سے دینے کے خلاف پولیس کو شکایتیں موصول ہوئی ہیں ۔ آئی جی کوندر پرتاپ سنگھ کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال الہ آباد ہائی کورٹ نے افضال انصاری کیس میں مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کے خلاف اپنا فیصلہ سنایا تھا ۔

شمالی ہندوستان| News18 Urdu | Mar 19, 2021 11:00 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین