وزیردفاع راجناتھ سنگھ آج جائیں گے لداخ، چیف آرمی ایم ایم نرونے کے ساتھ کریں گے میٹنگ
ہند۔چین کشیدگی کے بیچ وزیردفاع راجناتھ سنگھ آج لداخ جائیں گے ۔راجناتھ سنگھ چیف آرمی ایم ایم نرونے کے ساتھ میٹنگ کریں گے ۔ اورفوج کی تیاریوں کاجائزہ لیں گے۔راجناتھ سنگھ لداخ میں تین دنوں تک رہیں گےواضح ہو کہ وزارت دفاع نے جانکاری دی ہے کہ راجناتھ سنگھ بارڈر روڈس آرگنائیزیشن کے ذریعے تعمیر شدہ بنیادی ڈھانچے کے کچھ منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔وہیں علاقے میں تعینات جوانوں سےبات چیت بھی کریں گے۔