Punjab News: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے پنجاب میں کیا یہ بڑا اعلان
پانچ ریاستوں کے انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی تمام سیاسی جماعتیں پوری طرح سے تیار ہیں۔ اسی ضمن میں پنجاب میں اپنی حکومت بنانے کے لئے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے موہالی میں پریس کانفرنس کی۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے پنجاب کو ترقی دینے کے لئے دس نکاتی پروگرام تیار کیا ہے۔