ہوم » ویڈیو » وطن نامہ

دہلی فسادات : ہائی کورٹ نے ملزم شاہ رخ پٹھان کی ضمانت کی عرضی خارج کی ، کہی یہ بات

دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو شمال مشرقی دہلی فسادات میں مبینہ طور پر پولیس ہیڈ کانسٹیبل پر فائرنگ کرنے والے ملزم شاہ رخ پٹھان خان کی ضمانت کی عرضی یہ کہتے ہوئے خارج کر دی کہ پستول لہراتی اس کی تصویر سے فسادات میں اس کا ملوث ہونا ظاہر ہے ۔ فساد کے دوران 24 فروری 2020 کو جعفرآباد میٹرو اسٹیشن کے پاس خان نے پولیس کانسٹیبل دیپک دہیا پر گولیاں چلائیں جس سے وہ زخمی ہو گئے۔ ایک صحافی نے پستول لہراتے ہوئے اس کی تصویر قید کر لی تھی اور سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں بھی اسے خوب اہمیت دی گئی۔

وطن نامہ| News18 Urdu | Apr 15, 2021 11:53 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین