Delhi Riots Case: دلبرنیگی قتل معاملے میں 6 ملزمین کو دہلی ہائی کورٹ سے ملی ضمانت
دہلی ہائی کورٹ نے آج 2020 میں ہوئے شمال مشرقی دہلی فسادات سے متعلق قتل کے ایک معاملے میں 6 ملزمین کو ضمانت دے دی۔ جسٹس سبرامونیم پرساد نے محمد طاہر، شاہ رخ، محمد فیضل، محمد شعیب، محمد راشد اور پرویز کی ضمانت کی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے یہ حکم دیا ہے۔