ہوم » ویڈیو » وسطی ہندوستان

علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے سوئے ہوئے ذہنوں کو جگایا، ہندوستان سمیت کئی ممالک میں پیش کیا گیا خراج عقیدت

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کا آج یوم پیدائش ہے۔ ہندوستان سمیت کئی ممالک میں اقبال کو خراج عقیدت پیش کیاجارہاہے۔ علامہ اقبال کا شمار بیسویں صدی کے ممتاز شاعراور فلسفی کے طور پر ہوتا ہے۔ علامہ اقبال اردو اور فارسی دونوں زبانوں میں بہترین شاعری کرتے تھے۔ علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے سوئے ہوئے ذہنوں کو جگایااورخودی کا فلسفہ پیش کیا۔ اردو اور فارسی کے عظیم شاعر علامہ اقبال نےسارے جہاں سے اچھااور لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری جیسے شہرہ آفاق ترانے لکھے جب کہ شکوہ اور جواب شکوہ جیسی نظموں نے خوب داد سمیٹی۔علامہ اقبال کی اردو اور فارسی زبانوں میں تصانیف کے مجموعات میں بال جبریل، بانگ درا، اسرار خودی، ضرب کلیم، جاوید نامہ، رموز بے خودی، پیام مشرق، زبور عجم، اور ارمغان حجاز شامل ہیں۔ آج کے دن کو یوم اردو کے طور پر منایا جارہا ہے ۔

وسطی ہندوستان| News18 Urdu | Nov 09, 2021 07:03 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین
FILE >>>/videos.php