ہوم » ویڈیو » مشرقی ہندوستان

جھارکھنڈ کے گملامیں ہجومی تشدد، فارسٹ کمیٹی کے چیئرمین شمیم انصاری کا گاؤں والوں نے بے دردی سے کیا قتل

جھارکھنڈ کے گملا ضلع کے بھرنو تھانہ علاقے کے رائکیرا جنگل میں لکڑی کی غیر قانونی کٹائی روکنے کے لیے گئے فارسٹ کمیٹی کے چیئرمین شمیم انصاری کو گاؤں والوں نے بے دردی سے قتل کر دیا۔ مقتول شمیم انصاری جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کی مخالفت کرتے تھے۔جمعہ کی صبح کچھ لوگ جنگل میں لکڑیاں کاٹ رہے تھے۔جب شمیم انصاری نے محکمہ جنگلات کو اطلاع دی تو گاؤں والے مشتعل ہو گئے اور متحد ہو کر شمیم انصاری کو لاٹھیوں اور پتھروں سے پیٹ کر قتل کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بھرنو پولیس گاؤں پہنچی اور شمیم انصاری کو بھرنو اسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

مشرقی ہندوستان| News18 Urdu | May 07, 2022 03:08 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین
FILE >>>/videos.php