آسام میں سی سی اے کے خلاف آسو کا احتجاج جاری، 23جنوری کو وزیراعظم نریندر مودی آسام کا کرین گے دورہ
آسام میں شہریت قانون کے خلاف آل آسام اسٹوڈنٹس یونین کا مظاہرہ جاری ہے۔آئندہ دنوں میں احتجاج میں شدت آسکتی ہے۔کیونکہ وزیراعظم نریندر مودی تیئیس جبکہ وزیر داخلہ امت شاہ چوبیس جنوری کو آسام کا دورہ کرینگے۔آسوکارکنان بائیس جنوری کو ٹارچ ریلی نکالیں گے۔اس کے بعدتیئیس اورچوبیس جنوری کو کالا بِلّا اور جھنڈا لہرائیں گے ۔