بہار کی سیاست پر چراغ پاسوان کا بیان، President Rule نافذ کرنے کا مطالبہ
ہار میں اقتدار کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ سیاسی کھیل بھی جاری ہے۔ منگل کی دوپہر کو جہاں جے ڈی یو نے خود کو این ڈی اے سے الگ کر لیا تو وہیں شام ہونے تک این ڈی اے کے ایک اور ساتھی اور سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی کی پارٹی ایچ اے ایم نے بھی اس اتحاد کو چھوڑ دیا۔ بہار کی سیاسی صورتحال پر پارٹی کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ ہوئی، جس میں جیتن رام مانجھی نے نتیش کمار پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے ان کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا۔