مغربی بنگال : ہاوڑہ میں بی جے پی اور ٹی ایم سی حامیوں کے درمیان جھڑپ ، کئی کارکنان زخمی
کولکاتہ میں جہاں ایک طرف ٹی ایم سی اور بی جے پی کی ریلیاں نکل رہی ہیں، تو وہیں دوسری طرف ورکروں کے بیچ جھڑپ کی خبر آرہی ہے ۔ اس جھڑپ میں کئی ورکرس زخمی بھی ہوئے ہیں ۔یہ واقعہ کولکاتا کے قریبی ضلع ہاوڑہ میں پیش آیا ہے ۔ اس واقعہ کے بعد بی جے پی نے ترنمول پر بی جے پی ورکروں پر تشدد کرنے کا الزام لگایا ہے ۔