شرجیل امام کے دفاع میں اتریں ان کی ماں، نیوز 18 سے خاص بات چیت میں دیا یہ بڑا بیان
سی اے اے اور این آر سی کے معاملہ پر دہلی کے شاہین باغ علاقے میں چل رہے احتجاج کا خود کو آرگنائزر بتانے والا جے این یو کا سابق طالب علم شرجیل امام بہار کے جہان آباد کا رہنے والا ہے۔ نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے شرجیل کی ماں افشاں رحیم نے آسام کو ہندوستان سے الگ کر دینے والی شرجیل امام کی بات کا بچاؤ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد آسام کو ہندوستان سے الگ کرنا نہیں، بلکہ چکہ جام کرنے سے لے کر تھا۔