کیا بہار حکومت کا سوشل میڈیا پوسٹ کے خلاف فیصلہ قانونی طور پر درست ہے؟
بہار میں اظہار رائے کی آزادی پر روک لگانے کی کوشش کی جار ہی ہے۔ اب سوشل میڈیا پر بغیر سوچے سمجھے وزراء یا افسروں کے خلاف تبصرہ کرنا مہنگا پڑسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق اے ڈی جی کی جانب سے ایک خط جاری کیا گیا ہے ۔خط کے مطابق ایسے کئی معاملے روشنی میں آئے ہیں جس میں سوشل میڈیا حکومت ،وزراء، ارکان پارلیمان اور ارکان اسمبلی اور سرکاری افسروں کے خلاف قابل اعتراض زبان کا استعمال کیا جاتا ہے۔یہ قانونی طور پر سائبر کرائم کے تحت آتا ہے۔