بہار میں ریل روکو تحریک شروع، 23 ٹرینیں معطل جبکہ 40 کے روٹ بدلے گئے
ملک کے مختلف اسٹیشنوں میں ٹرینوں کے رکنے کے عمل کو بند کرنے کے بعدمتعلقہ مقام کے مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لہذا وہ اس عمل کی مخالفت کررہے ہیں ۔بہار میں بھی ریل روکو تحریک شروع کی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے تئیس ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔جبکہ چالیس ٹرینوں کی روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ کئی مقامات پر لوگوں نے ریل لائن کو بلاک کر رکھا ہے۔۔مظاہرین اور ریلوے انتظامیہ کے درمیان کئی دور کی بات چیت ہوچکی ہے جو کہ ناکام ہو رہی ہے۔۔