رانچی کے انجمن اسلامیہ اسپتال میں مریضوں کی سہولیات فراہمی کی کوششیں مسلسل جاری
رانچی کے انجمن اسلامیہ اسپتال میں مریضوں کی سہولیات فراہمی کی کوششیں مسلسل جاری ہیں ۔ عظیم مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کے ذریعہ قائم کردہ انجمن اسلامیہ کے ماتحت اس اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں مزید پانچ بیڈ کا جلد ہی اضافہ کیا جائے گا ۔ انجمن کے صدر ابرار احمد نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت میں کہا کہ کورونا وبا کے ماحول میں شہر کے غریب مریضوں کو علاج میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ان حالات کے پیش نظر انجمن اسپتال میں غریب عوام کو علاج و معالجہ کے تعلق سے تمام تر سہولیات دستیاب کرانے کی کوششیں کی جاری ہیں ۔ ابرار احمد نے واضح کیا کہ گردے کے مریضوں کے لئے جلد ہی ڈائلیسس کی سہولیات دستیاب کرائے جائیں گے ۔