ٹوٹ رہا ہے ٹی ایم سی کا کنبہ، ایک اور رکن اسمبلی ارندم بھٹا چاریہ بی جے پی میں شامل
مغربی بنگال میں الیکشن سے قبل پہلے ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس کو ملنے والے جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو ٹی ایم سی کے ایک اور رکن اسمبلی ارندم بھٹا چاریہ بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ انہیں بی جے پی لیڈر بھوپیندر یادو نے بی جے پی کی ابتدائی رکنیت دلائی۔ اس موقع پر بی جے پی کے بنگال انچارج کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ ارندم بھٹا چاریہ نے وزیر اعظم مودی کی قیادت پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔