بڑی خبر: شہریت احتجاج کے سبب یوپی کے 22 ضلعوں میں موبائل انٹرنیٹ معطل، 13 افراد ہلاک
شہریت ترمیمی قانون سی اے اے اور این آر سی کو لیکر یوپی تشدد کی آگ میں جھلس رہا ہے۔ یو پی کے بائیس شہروں میں نیٹ بند۔پر تشدد احتجاج میں تیرہ افراد ہلاک۔اسکول کالجوں میں بھی چھٹی۔ لکھنؤ سمیت کئی اضلاع میں جمعے کو بڑی تعداد میں مظاہرین نے سڑکوں پر اترکر ہنگامہ توڑ۔پھوڑ کیا۔ اس تشدد کی آگ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر اب تک 13 ہوگئی ہے۔