یورپی کمیشن کی چیئرپرسن ارسلا ہندستان دورے پر، یوکرین سمیت دیگر مسائل پر بات چیت متوقع
یورپی کمیشن کی چیف ارسلا فان ڈیئر لائن دو روزہ دورے پر نئی دہلی میں ہیں۔ آج صبح ارسلا راج گھاٹ پہنچیں اور گاندھی جی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔ ارسلا وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں یوکرین جنگ سمیت دیگر عالمی مسائل پر بات چیت ہوسکتی ہے ۔اس سے قبل ان کی ملاقات وزیرخارجہ ایس جے شنکر سے ہے۔ یورپی کمیشن کی چیف صدر جمہوریہ سے بھی ملاقات کرینگی اورآج شام رائسینہ ڈائلاگ سے خطاب بھی کرینگی۔