ہوم » ویڈیو » شمالی ہندوستان

رمضان کے آخری ایام: شبِ قدر میں خدا سے روحانی دعائیں کثرت سے کریں، اور مانگیں گناہوں سے معافی

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری دس دنوں میں اعتکاف فرماتے اور ازواجِ مطہراتؓ بھی اعتکاف کیا کرتی تھیں۔ اِس مقصد کے لیے مرد 20 ویں روزے کو افطار سے قبل مسجد اور خواتین گھر کے مخصوص حصّے میں منتقل ہوجاتے ہیں اور پھر شوال کا چاند نظر آنے تک مختلف شرعی پابندیوں کے ساتھ وہیں ٹھہرے رہتے ہیں۔ رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں سے کسی رات میں شب قدر ہو سکتی ہے ۔ اس لیے ان میں عبادات (نوافل، تلاوتِ قرآن، اذکار اور دعا وغیرہ) کا اہتمام کیا جائے ۔ صرف ستائیسویں شب کو شبِ قدر سمجھنا درست نہیں ۔ تلاشِ شبِ قدر کے لیے مسجدوں میں جمع ہونے کی ضرورت نہیں ہے ، بلکہ موجودہ حالات میں نامناسب ہے ۔ انفرادی طور پر اللہ کی عبادت کریں ، توبہ و استغفار کریں اور کورونا کی وبا سے نجات کی بھی دعا کریں ۔

شمالی ہندوستان| News18 Urdu | Apr 30, 2022 10:15 AM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین
FILE >>>/videos.php