حکومت کسانوں کو لے کر سنجیدہ ، قانون کی منسوخی کے علاوہ تمام امور پر بات چیت ممکن : نریندر سنگھ تومر
مرکزی حکومت کے تین زرعی قوانین کی کسان مسلسل مخالفت کررہے ہیں ۔ دہلی کی سرحدوں پر انہیں آندولن کرتے ہوئے 50 دن سے بھی زیادہ ہوچکے ہیں ۔ اس درمیان حکومت سے ان کی نو دور کی بات چیت ہوئی ، لیکن سبھی بے نتیجہ رہیں ۔