Karnataka News: ضلع باگل کوٹ میں ٹوپی پہننے پر کالج طالب علم کی پٹائی، ایف آئی آر درج
کرناٹک کے ضلع باگل کوٹ میں ایک کالج میں ٹوپی پہننے کی وجہ سے ایک طالب علم کی پٹائی کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مقامی عدالت کے حکم پر کالج کے پرنسپل، سب انسپکٹر اور دیگر پانچ افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔