سرینگر ائر پورٹ سے آج مسلسل ایک ہفتہ کے وقفہ کے بعد فضائی سروس بحال
سرینگر ائر پورٹ سے آج مسلسل ایک ہفتہ کے وقفہ کے بعد فضائی سروس بحال کر دی گئی ۔ خراب موسم اور کم وزیبلیٹی کی وجہ سے فضائی خدمات گزشتہ ایک ہفتے سے معطل تھیں ۔آج سرینگر ائر پورٹ سے چودہ پروازیں لینڈ اور ٹیک آف ہو ئیں ۔وہیں خدمات بحال ہو نے پر مسافروں کے چہروں پر خوشی نظر آئی ۔