مہاراشٹر نیوز: امراوتی میں 5 سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی
امراوتی میں ایک بار پھر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بی جے پی کی جانب سے جیل بھرو آندلن اور ونچت بھوجن اگھاڑی کی جانب مسلمانوں کے لئے پانچ فیصد ریزرویشن کے لئے احتجاج کی کال کے بعد امراوتی کی پولیس کمشنر آرتی سنگھ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ پانچ سے زائد افراد ایک جگہ جمع نہیں ہوسکیں گے۔ حالانکہ بازار کھلے رہیں گے اور آمدورفت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔