Uttar Pradesh News: جیل میں بند سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے مکان کو کیا گیا منہدم
سماجوادی پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے مکان پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا ایک بار پھر بلڈوزر چلا ہے۔ الہ آباد شہر کے چکیا علاقے میں عتیق احمد کی رہائش گاہ کو ایک سال پہلے پوری طرح سے منہدم کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ان کے گھر والوں اور رشتہ داروں نے رہنے کے لائق دوبارہ بنا دیا تھا، لیکن ایک بار پھر سے منہدم کردیا گیا ہے۔