غازی آباد : گھر میں گھس کر خاتون اور ٹیوشن پڑھانے آئی لڑکی کے قتل سے علاقہ میں سنسنی ، پولیس جانچ میں مصروف
غازی آباد کے مسوری پولیس اسٹیشن علاقے میں گھر میں گھس کر حملہ آوروں نے تیز دھار دار ہتھیار سے حملہ کیا ۔ اس حملے میں گھر میں موجود ایک خاتون اور ایک ٹیوشن پڑھانے آئی لڑکی کی موت ہوگئی ۔ حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا ۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔ پولیس کے اعلی افسران نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔