ہوم » ویڈیو » شمالی ہندوستان

سنبھل انتظامیہ نے 59 افراد کو نوٹس کیاجاری :15 لاکھ 35 ہزارروپئے کے نقصان کی وصولی کے لئے بھیجا نوٹس

اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں انتظامیہ نے شہریت قانون اور این آر سی کی مخالفت کے دوران برپا تشدد میں ہوئے نقصان کی بھرپائی کے لئے انسٹھ افراد کو نوٹس جاری کیا ہے۔ آپ کو بتاتےچلیں کہ انیس اور بیس دسمبر کو بڑے پیمانے پر احتجاجیوں نے عوامی املاک کو نقصان پہونچایا تھا اور پولیس پر حملے کئے تھے۔ پتھراؤ کے نتیجے میں پچپن پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔روڈ ویز کی ایک بس کو آگ لگا دی گئی تھی اور تین بسیں توڑی گئی تھیں ۔ ۔یوگی حکومت نے پر پندرہ لاکھ پینتیس ہزارکی عوامی املاک کے نقصان کی وصولی کے لئے انسٹھ افراد کو نوٹس بھیجا ہے۔ ڈی ایم اویناش کرشن سنگھ کا کہنا ہے کہ نقصان کی رقم شرپسندوں سے وصولی جائے گی۔

شمالی ہندوستان| News18 Urdu | Dec 31, 2019 05:31 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین
corona virus btn
corona virus btn
Loading