کسانوں کی مہم کا وسیع ہوتا دائرہ، آج پلوامہ میں شہید ہوئےجوانوں کی یاد میں کسانوں کاکینڈل مارچ
زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کادائرہ وسیع سے وسیع تر ہوتا جارہاہے۔پارلیمنٹ میں وزیراعظم کی اپیل کا بھی کوئی اثر دیکھنے کونہیں ملا۔آج کسانوں کے احتجاج کااکاسیواں دن ہے۔آج کسان پلوامہ میں شہید ہوئے جوانوں کو یاد کریں گے۔اورہر گاؤں میں کینڈل مارچ نکالیں گے۔وہیں اٹھارہ فروری کو ملک بھرمیں چار گھنٹے کے لیے ریل روکوآندولن چلایاجائیگا۔واضح ہو کہ رعی قوانین کےخلاف کسان دہلی کی سرحدوں پرچھبیس نومبرسےاحتجاج کررہےہیں۔متعددمرتبہ کسانوں اور حکومت کے بیچ بات چیت ہو چکی ہےجو بے نتیجہ رہی۔