جہیز اور گھریلو تشدد نے چھینی مسکراتی زندگی ، عائشہ نے خودکشی سے پہلے ریکارڈ کیا آخری ویڈیو ، دیکھ کر نم ہوجائیں گی آنکھیں
جہیز کا خاتمہ اور جہیز کی لعنت جیسے جملے صرف ہمارے سماج کی سچائیوں پر پردہ داری کا کام کرتے ہیں ۔ حقیقت میں ہمارا سماج ان جملوں سے صرف اپنا دل بہلاتا ہے ۔ ایسی ہی ایک حقیقت گجرات کے احمد آباد کی رہنے والی عائشہ کی ہے۔چہرے پر ہنسی اور دل میں اتنا درد کی جان کر کوئی بھی جذباتی ہوجائے۔ اس ہنستی ہوئی خاتون کا خود کشی سے پہلے یہ آخری ویڈیو ہے۔ اپنی فیملی کو ویڈیو بھیجنے کے بعد اس نے ندی میں چھلانگ لگا دی ۔