Gujarat News :گجرات بی جے پی کا دو روزہ چنتن شور آج سے، اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی پر ہوگا تبادلہ خیال
آج سے گجرات بی جے پی کا دو روزہ چنتن شور شروع ہورہا ہے۔ اسمبلی انتخابات سے پہلےحکومت اور پارٹی کے کام کاج کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ اہم انتخابی کاموں کی ذمہ داری بھی طے کی جائے گی۔ مرکزی وزراء امت شاہ اور بھوپیندر یادو اس میں شرکت کریں گے۔ ہاردک پٹیل سمیت کانگریس کے ممبران اسمبلی بی جے پی میں شامل ہونے پر بھی اس میں فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ آج شروع ہونے والے بی جے پی کے چنتن شور میں اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔