ہوم » ویڈیو » جنوبی ہندوستان

حیدرآباد : کوٹھی علاقہ میں لگی بھیانک آگ ، کئی دکانیں جل کر خاکستر

شہر حیدرآباد کے قلب میں واقع مصروف ترین تجارتی علاقہ کوٹھی کی دکانات میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔کل شب پُرہجوم کوٹھی۔آندھرابینک جنکشن کی ایک دکان میں لگی آگ پھیل گئی جس نے دیگر دکانوں کوتیزی کے ساتھ اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ تاہم اس واقعہ کے وقت دکانوں میں کسی کے بھی نہ ہونے کی وجہ سے کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ البتہ ان دکانوں میں رکھا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

جنوبی ہندوستان| News18 Urdu | Feb 07, 2021 12:42 PM IST

شہر حیدرآباد کے قلب میں واقع مصروف ترین تجارتی علاقہ کوٹھی کی دکانات میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔کل شب پُرہجوم کوٹھی۔آندھرابینک جنکشن کی ایک دکان میں لگی آگ پھیل گئی جس نے دیگر دکانوں کوتیزی کے ساتھ اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ تاہم اس واقعہ کے وقت دکانوں میں کسی کے بھی نہ ہونے کی وجہ سے کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ البتہ ان دکانوں میں رکھا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

براہ راست ٹی وی تازہ ترین