اتراکھنڈ: وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اتراکھنڈ میں Uniform Civil Code نافذ کرنے کا اعلان کیا
اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ریاست میں یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد یونیفارم سول کوڈ تیار کیا جائے گا، جس سے ریاست میں مساوی حقوق کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل کرے گی جو یونیفارم سول کوڈ کا ڈرافٹ تیار کرے گی۔