کانگریس لیڈر آچاریہ پرمود کرشنن نے کہا سیتا پور جیل میں اعظم خان کے ساتھ بہت ظلم ہوا
سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سیتا پور جیل میں بند اعظم خان سے آج کانگریس لیڈر آچاریہ پرمود کرشنن نے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے ملاقات کے دوران اعظم خان کو گیتا پیش کیا۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ اعظم خان پر بہت ظلم ہوا ہے، لہٰذا یوگی جی سنت ہیں، انہیں سیاسی دشمنی میں اتنا ظلم نہیں کرنا چاہئے۔