کانگریس لیڈر منیش تیواری کی کتاب پر کانگریس میں کھلبلی، ہوسکتی ہے تادیبی کارروائی
کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ منیش تیواری کی آنے والی کتاب سے ہنگامہ مچ گیا ہے۔ انہوں نے کانگریس کی قیادت والی یوپی اے حکومت پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے منموہن حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کردیا ہے۔ تادیبی کمیٹی کے صدر اے کے انٹونی، پارٹی صدر سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر پہنچے ہیں۔ اس وقت سینئر لیڈر آنند شرما بھی موجود رہے۔