ہوم » ویڈیو » شمالی ہندوستان

Covid-19 in India:گذشتہ24 گھنٹوں میں 3.23کیس ،2771ہلاکتیں ریکارڈ۔ دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی: گذشتہ 6 روز سے ہندوستان میں کورونا وائرس کے تین لاکھ سے زیادہ کیس رپورٹ کیے جارہے ہیں۔ اپریل 2021 میں شروع ہوئی کورونا وباء کی دوسری لہر ملک کے لیے خطرنا ک ثابت ہورہی ہے۔ اس مہینے میں نصف سے زیادہ اموات پچھلے ہفتے ہوئے ہیں۔ ہفتے کے آخر میں کم جانچ کے باوجود ، پیر کے روز ، مسلسل چھٹے دن کورونا کیسز 3 لاکھ کو عبور کرگئے اور مسلسل ساتویں روز 2 ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں ہیں۔ وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں اس وقت 28،82 ، 204 ایکٹیو کیسزز اور 1 لاکھ 45 ، 56 ، 209 افراد کو اسپتالوں سے ڈسچارج کردیاگیاہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد وشمارکے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،23،144 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 2771 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس دوران ملک میں 25182 افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھر واپس لوٹ گئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق ، ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68546 ایکٹیو معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

شمالی ہندوستان| News18 Urdu | Apr 27, 2021 12:13 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین