گجرات اے ٹی ایس اور آئی سی جی کی مشترکہ کارروائی ، 8 پاکستانی شہری گرفتار
ہندوستانی کوسٹ گارڈ اور اے ٹی ایس نے ایک مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جمعرات کو ایک پاکستانی کشتی کو ضبط کیا ، جس پر آٹھ افراد سوار تھے ۔ انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان کے پاس سے تیس کلو گرام ہیروائن برآمد ہوئی ہے ۔