اللہ اکبر کا نعرہ لگانے والی مسکان خان کے نام سے مالیگاوں میں اردو گھر کو کیا جائے گا موسوم
حجاب تنازعہ پورے ملک کے طول وعرض میں شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ حجاب کی حمایت میں مالیگاوں کی اسٹیڈیم میں میں مسلم خواتین نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔ مالیگاوں کے مسلمانوں نے آج یوم حجاب منانے کا اعلان کیا۔ وہیں رکن اسمبلی مولانا مفتی محمد اسماعیل نے حجاب کے خلاف آواز اٹھانے والوں کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا۔ مالیگاوں کی میئر طاہرہ شیخ نے اردو گھر کو مسکان خان کے نام سے موسوم کرنے کا اعلان کیا۔