غازی آباد میں بدمعاشوں کے حوصلے بلند : دن دہاڑے نوجوان پر حملہ، لوگ بناتے رہے ویڈیو
غازی آباد میں بدمعاشوں کے حوصلے بلند ہیں، شہر کے لونی تھانہ حلقے میں دن دہاڑے ایک نوجوان کو آٹو سے سے اتار کر جرائم پیشوں نے راڈ اور سریا سے مار کر لہو لہان کردیا، جس کے بعد وہ سڑک پر گرگیا، اور حملہ آوار موقع سے فرار ہوگئے، اتنے میں لوگوں کی بھیڑ موقع واردات پر اکٹھا ہوگئی، اور اس نوجوان کو بجائے اسپتال لے جانے کے لوگ ان کی ویڈیو بناتے رہے، پولیس نے زخمی کو اسپتال پہنچایا، لیکن زخمی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔دیکھیں ویڈیو