ہوم » ویڈیو » جنوبی ہندوستان

بنگلورو میں جمعیت علماء ہندکا اجلاس عام:مولاناارشدمدنی کو پھریاد آئےموہن بھاگوت ،کہی یہ بڑی بات

جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے ایک بارپھرآر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت سے اپنی ملاقات کا تذکرہ کیاہے۔ بنگلورو میں یوم جمہوریہ کے مناسبت سے منعقدہ جمعیت علمائے ہند کے اجلاس سے مولانا ارشد مدنی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ آرایس ایس اگر اپنے نظریات میں تبدیلی لاکر ملک کی بھائی چارگی،فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا کوقبول کرتی ہے تو اس کا خیرمقدم کیاجاناچاہئے۔ اجلاس میں مولانا نے تمام مذاہب کے لوگوں کو ہندو سمجھنے کے آر ایس ایس کے نظریہ پرروشنی ڈالی۔ مولانا نےکہاکہ اگر بی جے پی واقعی آر ایس ایس کے نظریات پرچل رہی ہے تو اُسے شہریت قانون جیسا کالا قانون واپس لینا ہوگا۔

News18 Urdu
جنوبی ہندوستان| News18 Urdu | Jan 27, 2020 11:00 AM IST

جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے ایک بارپھرآر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت سے اپنی ملاقات کا تذکرہ کیاہے۔ بنگلورو میں یوم جمہوریہ کے مناسبت سے منعقدہ جمعیت علمائے ہند کے اجلاس سے مولانا ارشد مدنی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ آرایس ایس اگر اپنے نظریات میں تبدیلی لاکر ملک کی بھائی چارگی،فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا کوقبول کرتی ہے تو اس کا خیرمقدم کیاجاناچاہئے۔ اجلاس میں مولانا نے تمام مذاہب کے لوگوں کو ہندو سمجھنے کے آر ایس ایس کے نظریہ پرروشنی ڈالی۔ مولانا نےکہاکہ اگر بی جے پی واقعی آر ایس ایس کے نظریات پرچل رہی ہے تو اُسے شہریت قانون جیسا کالا قانون واپس لینا ہوگا۔

براہ راست ٹی وی تازہ ترین