آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کا بڑا اعلان، ریاست کی دوسری سرکاری زبان ہوگی اردو
آںدھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ اور اقلیتی بہبود کے وزیر امجد باشا نے ریاست اور ملک میں اردو زبان کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اردو کروڑوں مسلمانوں کی مادری زبان ہے اور ملک میں بولی جانے والی زبانوں میں سے ایک ہے۔ آندھرا پردیش میں اردو ریاست کی دوسری سرکاری زبان بنائی جائے گی۔