دیکھئے نیوز18 اردو کی خاص پیشکش : 5 منٹ میں 25 خبریں
راجستھان میں شانتی ریلی کے دوران سی ایم اشوک گہلوت نے مرکزی حکومت پر سخت تنقیدیں کیں۔انہو ں نے کہا کہ گھس پیٹھ کے نام پر پورا ملک لائن میں کھڑا ہے۔ملک کو توڑنے کے لئے بیج بویا جا رہا ہے ۔اور بی جے پی آر ایس ایس کا ایجنڈا چلا رہی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کا راشٹریہ واد کا دعوی کھوکلا ہے۔اس ملک میں تانا شاہی نہیں چلے گی ۔بی جےپی اکثریت سے حکومت ضرور چلارہی ہے لیکن عوام کا دل نہیں جیت سکتی ۔